بلڈ ڈونیشن کیمپ 17مئی کو اسلامک آئیڈیل سکول میں لگایا جائیگا
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا )تھیلسیمیاکے مرض میں مبتلا بچوں کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ 17مئی کو اسلامک آئیڈیل سکول میں لگایا جائے گا۔
جہاں دن 12بجے سے شام 7بجے تک تھیلسیما میں مبتلا بچوں کیلئے خون کے عطیات حاصل کئے جائینگے انجمن تاجران کے صدر ملک عطااﷲ کنونر یاسر ندیم،امین الحسن منگلا ،وسیم شاہ بخاری کیمپ میں بطور رضاکار خدمات سر انجام دیں گے کیمپ انجمن ہلال احمر اور مقامی شوشل مڈیا ٹیم ہیروز کے زیر انتظام لگایا جا رہا ہے شہریوں نے بلڈ ڈونیشن کیمپ کے انعقاد پر سوشل میڈیا ٹیم اور رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔