پتنگ فروش سمیت 2ملزمان گرفتار‘ 50پتنگیں‘اسلحہ برآمد

 پتنگ فروش سمیت 2ملزمان گرفتار‘ 50پتنگیں‘اسلحہ برآمد

میانوالی (نامہ نگار)تھانہ سٹی میانوالی کی کاروائیاں، پتنگ فروش سمیت 2ملزمان گرفتار، 50 عدد پتنگیں، اسلحہ آتشیں برآمد، مقدمات درج۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر پتنگ فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی سب انسپکٹر آصف سلطان اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر امیر عبداللہ ولد سلطان سکندر سکنہ بلوخیل سے 50 عدد پتنگیں برآمد کیں۔جبکہ ایک اور کاروائی میں دوران چیکنگ عمران ولد اعظم سکنہ شمیر آباد سے پسٹل 30 بور برآمد کیا۔ جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکا۔دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ سٹی میں الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں