آپریشن بنیان مرصوص کو پاکستانی قوم کی عظمت کی علامت بنا دیا، ملک بابر اعوان

 آپریشن بنیان مرصوص کو  پاکستانی قوم کی عظمت کی  علامت بنا دیا، ملک بابر اعوان

خوشاب(نمائندہ دُنیا)سلطان کو مائنز کے منیجنگ ڈائریکٹر متاز مائینز اونر اور ضلع خوشاب کی سماجی و عوامی شخصیت ملک بابر اعوان نے کہا ہے کہ۔۔۔

 افواج کے پاکستان کے جراتمندانہ کردار کے باعث پاکستان کو ملنے والی فتح مبین نے آپریشن بنیان مرصوص کو پاکستانی قوم کی عظمت کی علامت بنا دیا آج اسلامی جمہوریہ پاکستان دنیا کے باوقار ممالک کی صف میں کھڑا ہے اور پوری عالمی برادری پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار جشن فتح مبین کی پہلی سالگرہ کے حوالے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا ملک بابر اعوان نے کہا کہ معرکہ حق میں ملنے والی فتح عظیم صرف ہماری مسلح افواج کی ہی نہیں پوری قوم کی فتح ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں