رقبہ جات کی نیلامیوں کو دیئے گئے ٹائم پیریڈ میں مکمل کیا جائے ،سیکرٹری کالونیز پنجاب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیکرٹری کالونیز پنجاب کی جانب سے محکمہ ریونیو افسران کو مالی سال کے اختتام کے پیش نظر ہدایت جاری کی ہے کہ۔۔۔
لیز پالیسی کے تحت نیلام شدہ زرعی رقبوں اور چراگاہوں کے ایسے الاٹیز جن کے سابقہ واجبات کلیئر ہیں کے ساتھ معاہدہ جات میں مزید توسیع کر دی جائے اور معاہدہ جات منسوخ ہونے والی جگہوں اور نا دہندگان سے واگزار کروائے گئے رقبہ جات کی نیلامیوں کو دیئے گئے ٹائم پیریڈ میں مکمل کیا جائے تاکہ قومی خزانے کو نقصان نہ پہنچ سکے ۔