بھاگٹانوالہ میں غیر معیاری پٹرول مہنگے داموں فروخت
بھاگٹانوالہ میں غیر معیاری پٹرول مہنگے داموں فروخت شکایات کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی دیکھنے میں نہیں آ رہی
بھاگٹانوالہ(نمائندہ دنیا) بھاگٹانوالہ اور گردو نواح میں غیر معیاری پٹرول، پیمانے میں کمی اور سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پرپٹرول کی فروخت کا دھندا کھلے عام جاری ہے جبکہ متعلقہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ شہریوں اور تاجر حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناقص اور ملاوٹ شدہ پٹرول کے استعمال سے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے انجن تباہ ہو رہے ہیں جبکہ عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد پیٹرول ایجنسیوں اور غیر قانونی بوتل فروشوں کی جانب سے نہ صرف پیمانے میں خرد برد کی جا رہی ہے بلکہ سرکاری نرخوں سے زائد قیمت وصول کرکے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے ۔
شکایات کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کوئی مؤثر کارروائی دیکھنے میں نہیں آ رہی جس سے مافیا کے حوصلے مزید بلند ہو چکے ہیں۔عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ سول سپلائی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر معیاری اور مہنگا پیٹرول فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے ، پیمانوں کی چیکنگ یقینی بنائی جائے اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کروایا جائے تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے ۔