کچہری میں شہری پر مبینہ تشدد، موٹرسائیکل بھی توڑ دی
کچہری میں شہری پر مبینہ تشدد، موٹرسائیکل بھی توڑ دی رضا علی عدالت سابقہ مقدمے کی سماعت کے لیے کچہری آیا تو مخالفین آ گئے
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)تھانہ کوتوالی کے علاقے ضلع کچہری میں سابقہ مقدمہ بازی کی رنجش پر ایک شہری کو قابو کرکے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔ رضا علی عدالت میں سابقہ مقدمے کی سماعت کیلئے کچہری آیا تھا کہ اس دوران مخالفین نے اسے قابو کر لیا اور مبینہ طور پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔واقعے کے دوران ملزمان نے شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں جبکہ اس کی موٹرسائیکل کی توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔