تیز آندھی کیساتھ ہونیوالی بارش نے گرمی کا زور کم کر دیا
تیز آندھی کیساتھ ہونیوالی بارش نے گرمی کا زور کم کر دیاکئی علاقوں میں طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر اور گردونواح میں اتوار اور سوموار کی درمیانی شب تیز آندھی کے ساتھ ہونیوالی بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا، بارش کے باعث آمد ورفت اور مواصلات کا نظام متاثرہو ا،کئی علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس کے ساتھ ساتھ شاہراؤں پر پھسلن کے باعث حادثات کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش کا امکا ن بھی ظاہر کیا گیا ہے ۔