شہرپٹرول پمپ کو لگنے والی آگ کی تباہی سے بچ گیا

شہرپٹرول پمپ کو لگنے والی آگ کی تباہی سے بچ گیا

شہرپٹرول پمپ کو لگنے والی آگ کی تباہی سے بچ گیا 3گاڑیاں ایک ایمبولنس اور دو موٹر بائک ایمبولنسز تین منٹ میں پہنچ گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ریسکیو 1122سروس کی بروقت کاروائی،شہرپٹرول پمپ کو لگنے والی آگ کی تباہی سے بچ گیابتایا جاتا ہے کہ ایک ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ گنجان آباد علاقے چونگی نمبر 9 پر موجود پی ایس او پمپ میں آگ لگ گئی ہے کال موصول ہوتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر مظہر شاہ کی قیادت میں آگ بچانے والی 3گاڑیاں ایک ایمبولنس اور دو موٹر بائک ایمبولنسز تین منٹ کے اندر اندر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی پٹرول پمپ پر پہنچتے ہی ریسکیو سٹاف نے پیشہ ورانہ انداز سے آگ کو فوری طور پر اس طرح کنٹرول کیا کہ نہ تو آگ آگے پھیلی اور نہ ہی کسی قسم کا جانی نقصان ہوا بلکہ اس فوری کاروائی کے نتیجے میں آگ کو پٹرول اور ڈیزل کے سٹور کی طرف جانے سے بھی روک لیا گیا اس کے نتیجے میں پیٹرول پمپ مالکان کا 15 ملین سے زائد کا ہونے والا نقصان بچ گیا ریسکیو سروس کی اس پیشہ وارانہ اور فوری کاروائی پر پیٹرول پمپ انتظامیہ نے ریسکیو سروس کے معیار کی تعریف کی اور ریسکیو سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں