سالم میں گردوں کے ٹرانسپلانٹ ہسپتال کی تعمیر کیلئے ٹینڈرز جاری

 سالم میں گردوں کے ٹرانسپلانٹ ہسپتال کی تعمیر کیلئے ٹینڈرز جاری

سالم میں گردوں کے ٹرانسپلانٹ ہسپتال کی تعمیر کیلئے ٹینڈرز جاری 10کنال رقبہ پر گردوں کے علاج کیلئے جدید ترین ہسپتال تعمیر کیا جا رہا ہے

بھیرہ(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ ایک ارب روپے کی خصوصی گرانٹ سے سالم میں گردوں کے ٹرانسپلانٹ ہسپتال کی تعمیر کے لیے ٹینڈرز جاری کر دیے گئے ہیں۔انہوں نے یہ بات بھیرہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عطا الرحمن اقبال کے بیٹے کی دعوتِ ولیمہ میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ندیم افضل چن نے بتایا کہ سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ کے تحت سالم میں 10 کنال رقبہ پر گردوں کے علاج کے لیے جدید ترین ہسپتال تعمیر کیا جا رہا ہے ، جس سے سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، میانوالی اور حافظ آباد سمیت گرد و نواح کے اضلاع کے عوام مستفید ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ہسپتال میں گردوں کے مریضوں کو علاج معالجہ کی مفت اور جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں