ستھرا پنجاب پروگرام،شہر کی خوبصورتی کا منصوبہ‘ڈی سی میانوالی
میانوالی (نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق حکومتی کے پی آئی(KPI) پر عملدرآمد یقینی بنانے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی کی زیر صدارت ڈسی آفس کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران کی کارکردگی، ستھرا پنجاب پروگرام،شہر کی خوبصورتی کا منصوبہ، سکولوں کے سامنے زبیر کراسنگ لگانے ، سڑکوں کے پیچ ورک، مین ھول کور کرنے ، تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی سمیت دیگر خصوصی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں متحرک ہوں اور کے پی آئی سے متعلق ٹاسک پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے دیگر تمام افسران کو ہدایت جاری کیئں کہ حکومت پنجاب کے تمام کے پی آئی پر سو فیصد عملدرآمد کیا جائے تاکہ شہر ی حکومتی فلاحی اقدامات سے مستفید ہو سکیں۔