الطاف حسن قریشی کا خلا مدتوں پورا نہیں ہو سکے گا،تعزیتی اجلاس
موچھ(نمائندہ دنیا)الطاف حسن قریشی ایک بلند پایہ صحافی،منفرد ادیب اور صحافتی آزادی کے لئے قربانیاں دینے والے عظیم انسان تھے ۔انہوں نے اردو ڈائجسٹ کا اجراء کر کے پاکستان میں ڈائجسٹوں کے اجراء کے لیئے ایک یادگار فضا قائم کی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار موچھ پریس کلب کے ایک اجلاس میں کیا گیا ہے ۔پریس کلب کے سرپرست محمد نصر اللہ خان قمر نیازی،صدر غلام عباس خان و دیگر ممبران و معاون سٹاف محمد یونس خان،احسان اللہ ،ڈاکٹر احمد نواز خان،محمد عمر خان،مطیع اللہ خان مجاھد،سید محسن کاظمی۔ظہیر اقبال خان و دیگر نے اپنے اظہار خیال میں کیا ہے ۔
انہوں نے ہفت روزہزندگی،، کے ذریعے الطاف حسن قریشی کی صحافتی اقدار اور روایات کی جدوجہد کو انقلاب آفرین قرار دیتے ہوئے کہا ہے ۔کہ مجید نظامی،آغا عبد الکریم،شورش کاشمیری کے بعد الطاف حسن قریشی کے داغ مفارقت کے بعد اس عظیم المرتبت صحافی کا خلا مدتوں پورا نہیں ہو سکے گا