متوسط طبقہ کے افراد کیلئے جانوروں کی خریداری دشوار

متوسط طبقہ کے افراد کیلئے جانوروں کی خریداری دشوار

خوشاب(نمائندہ دُنیا) مہنگائی کے عفریت نے غریب اور متوسط طبقہ کے افراد کیلئے قربانی کے جانوروں کی خریداری دشوار بنا دی اور ان کے کیلئے سنت ابراہیمی کے قربانی دینا بھی ممکن نہیں رہا ۔

منڈی مویشیاں میں قربانی کے جانوروں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں ، وہاں چھوٹے سے چھوٹے بکرے کی قیمت 70تا 80ہزار روپے بتائی جاتی ہے جبکہ منڈی کے ٹھیکیدار کی پرچی فیس و دیگر اخراجات الگ ہیں اسی طرح اجتماعی قربانی کیلئے خریدے جانیوالے بڑے جانورو ں کی قیمتوں میں بھی گزشتہ سال کی نسبت فی جانور 50ہزار تا ایک لاکھ روپے اضافہ ہوا ہے ، عوامی حلقوں کے کے مطابق قانون پر عمل داری کے ذمہ داران گرانفروشی کے تدارک اور کیٹل مارکیٹ کے بگڑے ہوئے معاملات کر درست کرنے اور ٹھیکیداروں کی من مانیاں روکنے میں ناکام ہو چکے ہیں ، انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے استدعا کی منڈی مویشیاں کی سخت مانیٹرنگ کرائی جائے اور عوام کی جیبیں خالی کرنیوالے ناجائز منافع خوروں کیخلاف قانون کی لاٹھی کو حرکت میں لایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں