حلقہ پی پی 74 میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کو سراہا جا رہا ،میاں صفدر کلیار
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) حلقہ پی پی 74 میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کو عوامی حلقوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے ۔
سینئر رہنما میاں صفدر کلیار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ممبر صوبائی اسمبلی میاں اکرام الحق عوام کی امیدوں پر پورا اتر رہے ہیں اور حلقہ میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ترقیاتی منصوبوں سے نہ صرف بنیادی سہولیات میں بہتری آئے گی بلکہ عوام کو درپیش مسائل کے حل میں بھی مدد ملے گی۔ میاں صفدر کلیار نے کہا کہ سڑکوں، سیوریج، تعلیم اور دیگر شعبوں میں جاری منصوبے حلقہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے ۔