گلبرگ: لڑکی کو مبینہ اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

گلبرگ: لڑکی کو مبینہ اغواء کے  بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی کو مبینہ اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبرگ کے علاقے محلہ افغان آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے فضل نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی گھر سے کالج پڑھنے کے لئے گئی۔

جسے راستے سے ہی ملزم نے قابو کرکے مبینہ طور پر اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم اور مغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں