محرم میں انتظامات مؤثر انداز میں مکمل کئے جائیں،ڈپٹی کمشنر

 محرم میں انتظامات مؤثر انداز میں مکمل کئے جائیں،ڈپٹی کمشنر

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محرم الحرام کے دوران امن و اما ، جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی سمیت انتظامی امور کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں اے ڈی سی جی ڈاکٹر ارشد وٹو، اسسٹنٹ کمشنر غلام محی الدین رضا اور دیگر انتظامی افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر محرم الحرام میں سکیورٹی پلان، صفائی ستھرائی،جلوس روٹس، لائٹنگ، پانی کی فراہمی اور دیگر انتظامات کے حوالہ سے تفصیلی غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران تمام انتظامات بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل کئے جائیں،جلوس و مجالس کے روٹس پر صفائی، روشنی اور سیوریج کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں جبکہ سکیورٹی ادارے باہمی رابطہ کے ساتھ فول پروف سکیورٹی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور مذہبی ہم آہنگی کے قیام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں