سینئر ہومیوپیتھک میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مظہر قیوم ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی تعینات
میانوالی (نامہ نگار)رورل ہیلتھ سنٹر کندیاں مریم نواز ہوسپٹل کے آوٹ سورس ہونے کے بعد یہاں کے معروف وسینئر ہومیو ہیتھک میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مظہر قیوم خان نیازی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی تعینات کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے وہ کندیاں میں شعبہ ہومیو پیتھک میں ادویات کو کوٹہ کم بلکہ نہ ہونے کے باوجود بھی اپنے تجربہ اور اخلاق سے مریضوں کی بہترین خدمت اور ان کا اچھا علاج معالجہ کر چکے ہیں۔ اور کندیاں میں ان کی پوسٹنگ کا دور سنہرے حروف میں لکھا جائے گا توقعہ ہے کہ ڈی ایچ کیو ہوسپٹل میں بھی وہ اپنے فرائض پہلے کی طرح خوش اخلاقی اور دیانتداری سے سرانجام دیں گے ۔