سابقہ بیوی کو زخمی کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شوہر نے سابقہ بیوی پر چھری سے حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا ،بتایا جاتا ہے کہ 139کی رہائشی امام بیوی نے گھریلو ناچاقی پر ایک سال قبل اپنے شوہر حماد سے بذریعہ عدالت طلاق لے لی تھی،اور اپنے بھائی کے گھر رہائش پذیر ہے ۔
گزشتہ ورز حماد نے چھری کے پے در پے وار کر کے اپنی سابقہ بیوی کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا۔، خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔