زمینداروں کے ساتھ محکمہ انہار نے زیادتی کی انتہا کر دی

زمینداروں کے ساتھ محکمہ انہار نے زیادتی کی انتہا کر دی

زمینداروں کے ساتھ محکمہ انہار نے زیادتی کی انتہا کر دی نہر شاہ پور برانچ کو تعمیراتی کام کا جواز بنا کر 20 روز تاخیر سے چلایا گیا

بھیرہ(نامہ نگار)نہر شاہ پور برانچ سے مستفید ہونے والے تحصیل بھیرہ کے زمینداروں کے ساتھ محکمہ انہار نے زیادتی کی انتہا کر دی ہے ۔ یونین کونسل کوٹ احمد خان کے سابق ناظم ندیم اکرم خان نے کہا ہے کہ ششماہی بندش کے بعد نہر شاہ پور برانچ کو تعمیراتی کام کا جواز بنا کرتاریخ سے 20 روز تاخیر سے چلایا گیا، جبکہ مزید 10 روز پانی کی مکمل فراہمی میں گزر گئے ۔انہوں نے کہا کہ نہر میں پانی پورا ہونے کے فوری بعد وارہ بندی کی آڑ میں دوبارہ پانی کی مقدار کم کر دی گئی، جس سے تحصیل بھیرہ کے کسانوں اور زمینداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کاشتکار پہلے ہی کھاد، بیج اور پٹرولیم مصنوعات کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں کے باعث شدید پریشانی کا شکار ہیں، ایسے میں نہری پانی کی کمی ان کے مسائل میں مزید اضافہ کر رہی ہے ۔ندیم اکرم خان نے حلقہ سے منتخب عوامی نمائندوں سے مطالبہ کیا کہ وہ زمینداروں اور کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں اور نہر شاہ پور برانچ کی وارہ بندی ختم کرا کے نہر میں منظور شدہ 1300 کیوسک پانی کی مکمل فراہمی یقینی بنائیں تاکہ کسانوں کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں