غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے پلاٹس کی انٹرنل ٹرانسفر رک نہ سکی
غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے پلاٹس کی انٹرنل ٹرانسفر رک نہ سکی غیر قانونی کالونیوں میں پلاٹوں کی رجسٹری اور انتقالات پر مکمل پابندی عائد ہے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) انسپکٹر جنرل آف رجسٹریشن /ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈز پنجاب نے واضح احکامات کے باوجود سرگودھا سمیت مختلف اضلاع میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے پلاٹس کی غیر قانونی انٹرنل ٹرانسفر کی روک تھام نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی کریک ڈاؤن کر کے عملدرآمد کی رپورٹ طلب کر لی، ذرائع کے مطابق سرگودھا کی تقریباً 100سے زائد ہاؤسنگ سکیموں پر غیر قانونی ہونے کی وجہ سے ضلع کونسل ،سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور میونسپل کارپوریشن نے ٹرانسفر اور فروخت پر پابندی عائد کر رکھی ہے ، اوراس سلسلہ میں وال چاکنگ و پرنٹ میڈیا کے ذریعے بھی مشتری ہوشیار باش کیا گیا تھا، تاہم حکومت کو مانیٹرنگ کے دوران تصدیق ہوئی ہے کہ متعدد ہاؤسنگ سکیموں میں پلاٹوں کی خریدو فروخت اور تعمیرات کا کام بدستور جاری ہے اس سلسلہ میں خفیہ طریقے سے پراپرٹی ڈیلرز اور سرکاری اہلکاروں کی ملی بھگت شامل ہے ، اور لوگوں سے دھوکہ دہی کے ذریعے پر کشش مراعات کا جھانسہ دے کر فراڈ کیا جا رہا ہے ،ان غیر قانونی کالونیوں میں پلاٹوں کی رجسٹری اور انتقالات پر مکمل پابندی عائد اور ان کے کھیوٹ بلاک ہونے کے باوجودفائلوں /اسٹام پیپروں کے ذریعے انٹرنل ٹرانسفرکے اس عمل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف رجسٹریشن /ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈز پنجاب نے ضلعی افسران کو سخت کاروائی کر کے جلد از جلد عملدرآمد کی رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔