عیسیٰ خیل میں پٹواریوں کی ہڑتال نے ریونیو سسٹم مفلوج کر دیا
عیسیٰ خیل میں پٹواریوں کی ہڑتال نے ریونیو سسٹم مفلوج کر دیا سرکاری خزانے کو بھی روزانہ لاکھوں روپے کے ریونیو نقصان کا خدشہ پیدا ہو گیا
کمرمشانی (نمائندہ دنیا )پنجاب بھر کی طرح تحصیل عیسیٰ خیل میں بھی پٹواریوں کی جاری ہڑتال نے ریونیو سسٹم کو مفلوج کر کے رکھ دیا۔ فرد، انتقال، رجسٹری اور دیگر ضروری دستاویزات کے حصول کے لیے آنے والے کسانوں اور عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ سرکاری خزانے کو بھی روزانہ لاکھوں روپے کے ریونیو نقصان کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔تحصیل عیسیٰ خیل کے مختلف مواضعات سے تعلق رکھنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی کئی روز سے پٹواری دفاتر بند پڑے ہیں اور سائلین در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ کسان طبقہ خصوصاً گندم اور دیگر فصلوں کی خرید و فروخت، زمینوں کے انتقالات اور بینک معاملات کے لیے فرد کے حصول میں شدید پریشانی کا شکار ہے ۔ رجسٹریوں اور انتقالات کا عمل رکنے سے نہ صرف عوامی مسائل بڑھ رہے ہیں بلکہ حکومتی ریونیو بھی متاثر ہو رہا ہے ۔