سرکاری واٹر سپلائی سے پانی بھر کر فروخت عروج پر پہنچ گئی

سرکاری واٹر سپلائی سے پانی بھر کر فروخت عروج پر پہنچ گئی

سرکاری واٹر سپلائی سے پانی بھر کر فروخت عروج پر پہنچ گئی اہلکاروں کو روکا جاتا اور نہ ہی کسی قسم کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) موسم کی شدت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گیلن مافیا نے شہریوں کو جہاں یرغمال بنا رکھا ہے وہاں ناقص کوالٹی کے ساتھ ساتھ سرکاری واٹر سپلائی سے بھی پانی بھر کر فروخت کرنے کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے ،مافیاکارپوریشن کے نچلے عملے کی مل بھگت کے ساتھ سرکاری واٹر سپلائیوں سے پانی بھر کرشہر میں مہنگے داموں فروخت کر رہا ہے ،جبکہ ادارے کے اعلی حکام کے علم میں ہونے اور لوگوں کی بار بار شکایات کے باوجود بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں،پانی کی اس وسیع پیمانے پر چوری کے دوران آپریٹرز و دیگر عملہ قریب ہی موجود ہوتا ہے ،نہ تو اہلکاروں کو روکا جاتا ہے اور نہ ہی ان کے خلاف کسی قسم کی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ،شہریوں نے اعلی انتظامیہ کو فوری نوٹس لے کرصورتحال کے تدارک کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں