5 نوسر باز گرفتار

5 نوسر باز گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) آن لائن تھائی لینڈ لاٹری کے ذریعے سادہ لوح عوام سے لوٹ مارکے انکشاف پر پولیس کا کریک ڈاؤن ،ملوث پانچ افراد گرفتار کر لئے گئے ۔

پولیس کے مطابق اطلاع ملی کہ جلیبی چوک بھلوال ریلوے لائن سے ملحقہ کھلے میدان میں ملزمان آن لائن تھائی لینڈ لاٹری کے ذریعے جوا کھیل کر سادہ لوح عوام سے لوٹ مار کر رہے ہیں جس پر ریڈ کر کے محسن شہزاد، محمد فیضان، محمد اسلم ،کاشف رضا، واجد کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے جعلی واؤچرز ، رقوم ،درجن سے زائد موبائل فون وغیرہ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں