تین افراد نے اہل خانہ سے زیورات،کرنسی ،موبائل چھین لیا

 تین افراد نے اہل خانہ سے زیورات،کرنسی ،موبائل چھین لیا

تین افراد نے اہل خانہ سے زیورات،کرنسی ،موبائل چھین لیا ٹیلر شاپ سے سلائی مشین اور چار لاکھ کے 100عد د بغیر سلے سوٹ چوری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران پوش علاقے فاروق کالونی کے رہائشی مشتاق احمد کے گھر میں داخل ہو کر تین افراد نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر قیمتی زیورات،ملکی و غیر ملکی کرنسی ،موبائل فونز وغیرہ چھین کر لے گئے ، جبکہ 7شمالی کے محمد بلال،66جنوبی کے محمد ثناء اﷲ،کوٹمومن کے ابوہریرہ،بلاک نمبر3بھلوال کے محمد اخلاق کے گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات ،قیمتی دھاتیں، نقدی و دیگر اشیاء،اشرف کالونی بھلوال کے غلام محی الدین کے گودام سے بھاری مالیت کا سامان،لیپ ٹاپ وغیرہ،10ایم ایل کے محمد عاطف منیر کی ٹیلر شاپ سے سلائی مشین اور چار لاکھ روپے مالیت کے 100عد د بغیر سلے سوٹ،نبی شاہ بالا کے وسیم حیدر کی حویلی سے 16من گندم،الفاروق کالونی کے احمد خان کی شوز شاپ سے ساڑھے چار لاکھ روپے مالیت کے جوتوں کی جوڑیاں،79جنوبی کے عبدالغفور کے رقبہ سے بھاری مالیت کی ذرعی مشینری ،صرافہ بازار سے محمد اعجاز،شمشیر ٹاؤن سے حبیب الرحمن،مویشی منڈی سلانوالی کے باہر سے سکندر،واٹر سپلائی روڈ سے زبیر علی کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں