نماز عید الا ضحی کے موقع پر فول پروف سیکورٹی پلان تیار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وزارت داخلہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی پولیس کی جانب سے نماز عید الا ضحی کے موقع پر فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے کانٹی جنسی پلان کے تحت متعلقہ اداروں کو آن بورڈ لے لیا گیا۔
جبکہ مجوزہ سکیورٹی پلان کے مطابق جہاں عید کھلے مقامات پر ادا کی جائے گی وہاں پر پولیس مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر لوگوں کے داخلے کے لیے سنگل انٹری کو یقینی بنائے بہتر حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرہ جات،واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز بھی فراہم کیے جائیں گے۔ ون ویلنگ ،ساونڈ سسٹم،ہوائی فائرنگ،نمائش اسلحہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہو گا