پولیس سے تنگ شہری انصاف کیلئے سیشن جج کی عدالت میں پہنچ گیا

 پولیس سے تنگ شہری انصاف کیلئے  سیشن جج کی عدالت میں پہنچ گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) بااثر مخالفین نے مقامی پولیس کی مدد سے محنت کش کا جینا محال کر دیا متاثرہ شخص دفاتر میں دربدر ہونے کے بعد انصاف کیلئے سیشن جج کی عدالت میں پہنچ گیا، 35شمالی کے رہائشی شہزاد رضا نے عدالت کو درخواست میں بتایا کہ دیہہ کے محمد مجتبیٰ نے وراثتی اراضی پر قبضہ کرنے اس کا جینا محال کر رکھا ہے موصوف مقامی سیاسی رہنماء کا رشتہ دار ہے۔

 جس کے ایماء پر تھانہ صدر پولیس آئے رو ز اسے بلا کر ذلیل و خوار کرنے کے ساتھ ساتھ دھمکیاں دے رہی ہے حالانکہ سائل کے خلاف کوئی بھی مقدمہ نہیں، جھوٹی درخواستوں کو بنیاد بنا کر اسے اور اسکے اہل خانہ کو مسلسل خوف و ہراس میں مبتلا کیا جا رہا ہے جس سے وہ سخت ذہنی ازیت کا شکار ہے اور مزدوری بھی نہیں کر سکتا، جس پر عدالت نے ایس ایچ او تھانہ صدر کو 4جون 2026کو طلب کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں