نوسر بازوں نے شہری کو چکمہ دے کر لوٹ لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نوسر بازوں نے شہری کو چکمہ دے کر لوٹ لیا، بتایا جاتا ہے کہ 88شمالی کا رہائشی امان اﷲ گزشتہ روز فاطمہ جناح روڈ پر واقع بینک سے رقم نکلوا کر نکلا تو کچھ فاصلے پر کھڑے شخص نے اسے روک کر کہا کہ آپ کے پیسے گرے ہیں مگر مذکورہ شخص نے انکار کر دیا۔
اسی دوران ایک اور شخص آن دھمکاجس نے کہا کہ پیسے میرے گرے ہیں اور پیسے پکڑتے ہی کہا کہ اس میں سے آدھی رقم غائب ہے لہذا آپ دونوں تلاشی اور اپنی صفائی دو ، جس پر ملزم نے تلاشی کے دوران پرپر س اور 30ہزار روپے کی رقم نکلوا لی اور چشم زد ن میں دونوں افراد موقع واردات سے رفوچکر ہو گئے۔ ، متاثرہ شخص کی اطلاع پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔