گندم کی خریداری کی خریدرای کا عمل صاف بنانے کیلئے پیرا فورس کو ٹاسک دے دیا گیا

گندم کی خریداری کی خریدرای  کا عمل صاف بنانے کیلئے پیرا  فورس کو ٹاسک دے دیا گیا

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب میں قائم گندم کی خریداری کے تینوں خریداری مراکز جوہر آباد خوشاب اور قائد آباد میں خریدرای کا عمل صاف اور شفاف بنانے کیلئے پیرا فورس کو ٹاسک دے دیا گیا۔

محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق سال رواں میں ضلع خوشاب سے 1لاکھ چونتیس ہزار بوری گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور اس ضمن میں کسانوں کو 80ہزار باردانہ فراہم کیا جا چکا ہے لیکن ابھی تک سرکاری گوداموں میں صرف چار ہزار پوری گندم پہنچائی گئی ، کا ہدف دیا گیا ہے ، محکمہ خوراک کے افسران کی جانب سے سے اس عزم کا اظہار کیا جا رہا ہے گندم کا سیزن آف ہونے سے قبل سو فیصد خریداریء کا عمل مکمل کر لیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں