پٹواریوں کی دسویں روز بھی قلم چھوڑ ہڑتال جاری رہی
خوشاب(نمائندہ دُنیا)انجمن پٹواریان تحصیل خوشاب کی جانب سے سکیل اپ گریڈیشن سمری 2015 پر عملدرآمد کیلئے دسویں روز بھی قلم چھوڑ ہڑتال جاری رہی ، اس دوران پٹواریوں نے مکمل طور پر کام بند رکھا اور اپنے مطالبات کی منظوری تک مکمل ہڑتال جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔
بدھ کے روز پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کے صدر ملک محمد علی ساول نے پٹواریوں کے ہڑتالی کیمپ میں جا کر ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کے جائز مطالبات کی تائید کرتے ہوئے انہیں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ،ملک محمد علی ساول کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب اور پسے ہوئے طبقات کا ساتھ دیا آج بھی ہماری تمام توانائیاں عوام کے حقوق کی بحالی کیلئے وقف ہیں ۔پسے ہوئے طبقات کی بحالی کیلئے ہمارا موقف واضح ہے جب تک سمری پر عملدرآمد نہیں ہوگا ہم قلم چھوڑ ہڑتال جاری رکھیں گے