خوشحالی اور استحکام نوجوان نسل اور تعلم یافتہ معاشرے سے وابستہ آر پی او ڈیرہ اسماعیل خان

 خوشحالی اور استحکام نوجوان نسل  اور تعلم یافتہ معاشرے سے وابستہ  آر پی او ڈیرہ اسماعیل خان

شاہ پور صدر(نامہ نگار) آج کے طلبہ ہی پاکستان کا روشن مستقبل ہیں ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام نوجوان نسل اور تعلم یافتہ معاشرے سے وابستہ ہے ۔

 طلبہ اپنی پڑھائی پر مکمل توجہ دیں، والدین اور اساتذہ کا احترام کریں ،ان خیالات کا اظہار آر پی او ڈیرہ اسماعیل خان سردار غلام مبشر میکن نے گورنمنٹ لیب ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول شاہ پورصدر کے دورے کے دوران طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، سردار غلام مبشر میکن شاہ پور صدر کے قریبی قصبہ عاقل شاہ سے تعلق رکھتے ہیں، ابتدائی تعلیم گورنمنٹ لیب ماڈل ہائیرسیکنڈری شاہپور صدرمیں حاصل کی مختلف کالجز یونیورسٹیز میں تعلم کا سلسلہ جاری رکھا ، سی ایس ایس کے امتحان میں کامیابی کے بعد اے ایس پی پولیس کے عہدے پر فائز ہوئے مختلف مقام پر DPO کی پوسٹ پر بھی تعینات رہے۔ اقوم متحدہ کے امن مشن پر بیرون ملک بھی فرائض سرانجام دئیے ہیں ،

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں