اسسٹنٹ کمشنر میانوالی کا مریم نواز ہیلتھ کلینک گلمیری کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر میانوالی کا مریم  نواز ہیلتھ کلینک گلمیری کا دورہ

میانوالی (نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلمان قیوم شیخ نے مریم نواز ہیلتھ کلینک گلمیری کا دورہ کیا۔ اس اہم دورے کا بنیادی مقصد کلینک میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور انتظامی امور کی جانچ پڑتال کرنا تھا۔

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سلمان قیوم شیخ نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے مریضوں کو دی جانے والی طبی امداد، ادویات کی دستیابی اور ہسپتال کے اندرون و بیرون صفائی ستھرائی کے انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ اور ڈیوٹی پر موجود طبی عملے کو واضح اور سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی صحت اور علاج معالجے کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں