ڈپٹی کمشنر خوشاب کا ڈی ایچ کیو ہسپتال خوشاب کیمپس ٹوکا اچانک دورہ

ڈپٹی کمشنر خوشاب کا ڈی ایچ کیو ہسپتال  خوشاب کیمپس ٹوکا اچانک دورہ

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال خوشاب کیمپس ٹوکا اچانک دورہ کیا ا س دوران انہوں نے محکمہ صحت کی جانب سے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

 انہوں نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا، صفائی ستھرائی کے انتظامات، سکیورٹی صورتحال اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی ادویات کی دستیابی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور ان سے علاج معالجہ اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔اس موقع پر انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں، صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے اور ادویات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مریضوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں