سرکاری ملازمین کے بیوگان کیلئے 3 کروڑ 98 لاکھ گرانٹس منظور

سرکاری ملازمین کے بیوگان کیلئے 3 کروڑ 98 لاکھ گرانٹس منظور

سرکاری ملازمین کے بیوگان کیلئے 3 کروڑ 98 لاکھ گرانٹس منظور مجموعی طور پر 815 مستحق خاندان اس مالی معاونت سے مستفید ہوں گے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے سرکاری ملازمین کے بیوگان اور اہل خانہ کی فلاح و بہبود کیلئے ویلفیئر فنڈ کے تحت 3 کروڑ 98 لاکھ روپے کے گرانٹس اور امدادی چیکس جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ مجموعی طور پر 815 مستحق خاندان اس مالی معاونت سے مستفید ہوں گے ۔ منظور شدہ رقوم عیدالاضحیٰ سے قبل متعلقہ مستحقین کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کر دی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے اور مستحق خاندانوں کو بروقت مالی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے تاکہ وہ خوشیوں کے تہوار پر اپنی ضروریات بہتر انداز میں پوری کر سکیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں