ہائی وے میں کروڑوں کے گھپلے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

ہائی وے میں کروڑوں کے گھپلے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے فراہم کردہ فنڈز ٹائم پیریڈ کے مطابق خرچ نہیں کئے گئے ، آخری سہ ماہی میںخرچ کئے جارہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ ہائی وے نے مالی سال کے اختتام کے پیش نظر فنڈ ز کے بے دریغ استعمال اوربے ضابطگیو ں کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے ، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ ہائی وے کو سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے فراہم کردہ فنڈز دیئے گئے ٹائم پیریڈ کے مطابق خرچ نہیں کئے گئے ،اور لیپس ہونے سے بچانے کیلئے فنڈز کا ایک بڑا حصہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں بے دریغ خرچ کیا جا رہا ہے ،اس عمل میں وقت کی قلت کو جواز بنا کر نہ صرف قوائد و ضابط کی دھجیاں بکھیری گئیں بلکہ مرمت کے نام پر مبینہ بوگس بلنگ کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے ، اندرون شہر سمیت درجنوں سلانوالی ، بھلوال، شاہ پور سمیت مختلف علاقوں کی مرکزی شاہراؤں اور ذیلی سڑکوں پر جگہ جگہ انتہائی ناقص میٹریل سے مرمتی پیچ لگائے جا رہے ہیں جن میں سے زیادہ تر مرمت کے ساتھ ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہورہے ہیں جبکہ چیک اینڈ بیلنس کا مکمل فقدان ہے ، ذرائع سے اس امر کی بھی تصدیق ہوئی ہے کہ ہائی وے افسران نے دانستہ طور پر فنڈز کے استعمال میں تاخیر برتی اوربیشتر مرمتی کاموں کی ڈنک ٹپاؤ پالیسی اپنا کر فوری ادائیگیاں بھی کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں