مجالس کے پرامن انعقاد اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے اجلاس

مجالس کے پرامن انعقاد اور  فول پروف سیکیورٹی انتظامات  کو یقینی بنانے کے لیے اجلاس

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کے پرامن انعقاد اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تھانہ بھاگٹانوالہ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت ایس ایچ او بھاگٹانوالہ اسامہ اسد نے کی جبکہ سیکیورٹی ہیڈ کانسٹیبل جاوید اقبال بھی اس موقع پر موجود تھے ۔اجلاس میں انجمن تاجران، امن کمیٹی، پریس کلب کے ممبران، مختلف مکاتبِ فکر کے علمائے کرام اور معززینِ علاقہ نے شرکت کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایچ او بھاگٹانوالہ نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور جلوسوں و مجالس کی سیکیورٹی کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں