تاجروں کی فلاح و بہبود کے لئے کالاباغ میں مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جائیگا، قاضی جاوید اقبال

تاجروں کی فلاح و بہبود کے  لئے کالاباغ میں مشترکہ لائحہ عمل  تیار کیا جائیگا، قاضی جاوید اقبال

کالاباغ (نمائندہ دنیا)انجمن تاجران کالاباغ کا ایک اہم اجلاس سرپرست عدنان خان احمد خیل کے زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست عدنان خان احمد خیل نے کہا کہ انجمن تاجران کالاباغ ایک غیر سیاسی اور غیر مذہبی تنظیم ہے کالاباغ کے تاجروں کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے ۔

جس کیلئے ہم نے ہر ممکن کوشش کرنی ہے تاجروں کی فلاح و بہبود کے لئے کالاباغ کی تاجر برادری اپنا مشترکہ لائحہ عمل تیار کریگی اور کالاباغ میں کاروبار کے مزید فروغ کیلئے انجمن تاجران کالاباغ کے عہدیداران اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔صدر قاضی جاوید اقبال اور جنرل سیکرٹری محمد حنیف خٹک نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار کے فروغ کے لئے تاجر برادری کو درپیش مسائل کا حل اور ان کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں