دی ریڈر کالج کندیاں میں نئے داخلوں کا باقاعدہ آغاز

 دی ریڈر کالج کندیاں میں  نئے داخلوں کا باقاعدہ آغاز

کندیاں(نمائندہ دنیا )کندیاں دی ریڈر کالج میں داخلوں کا آغاز، طلبہ کے لیے سنہری موقع کندیاں معروف تعلیمی ادارے دی ریڈر کالج کندیاں میں نئے تعلیمی سیشن کے لیے داخلوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

کالج انتظامیہ کے مطابق طلبہ کے لیے ایف ایس سی پری میڈیکل، ایف ایس سی پری انجینئرنگ، آئی سی ایس، ایف اے اور ایف اے (آئی ٹی) پروگرامز میں داخلے جاری ہیں انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معیاری تعلیم، تجربہ کار اساتذہ اور بہترین تعلیمی ماحول کی بدولت ادارہ علاقے میں نمایاں مقام رکھتا ہے ۔ خواہشمند طلبہ و طالبات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بروقت داخلہ حاصل کریں کیونکہ داخلوں کی آخری تاریخ میں صرف 30 روز باقی ہیں مزید معلومات اور داخلہ فارم کے حصول کے لیے طلبہ و والدین چشمہ روڈ، کندیاں پر واقع کالج کیمپس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں