نوسربازشہری کے گھرسے لاکھوں کے زیورات لے گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نامعلوم شخص نوسربازی کے ذریعے شہری کے گھرسے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات ہتھیا کر رفوچکر ہو گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ یونیورسٹی روڈ پر واقع جناح پارک کے رہائشی غلام اکبر جو بیمار اور عمررسیدہ ہے کے گھر گزشتہ روز ایک شخص نے آ کر دستک دی اور کہا کہ وہ محلے دار ہے اور تیمار داری کیلئے آیا ، جس پر غلام اکبر اسے گھر کے اندر لے گیا ملزم نے اس دوران کمال ہوشیاری سے کام لیتے ہوئے چھ تولے زیورات اور نو ہزار روپے نقدی ہتھیا لی اور رفوچکر ہو گیاپولیس نے مقدمہ درج کر لیاتاحال واردات اکا کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔