پیپلزپارٹی انتشا ر اور تصا د م کی سیاست پر یقین نہیں ر کھتی ،صداقت اعوان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) رہنما پاکستا ن پیپلز پارٹی ملک صداقت اعوان نے کہا ہے کہ پا کستا ن پیپلزپارٹی انتشا ر اور تصا د م کی سیاست پر یقین نہیں ر کھتی اپنے قیا م سے آ ج تک 6دہا ئیوں کے دو را ن پاکستا ن پیپلزپارٹی نے آ ئین قا نو ن کی حکمرا نی عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے تاریخ ساز جد و جہد کی اور ا س کیلئے لا ز وا ل قر با نیاں د ی۔
ا گر 28ویں ترمیم آتی ہے تو پا کستا ن پیپلزپارٹی قومی مفاد کو مد نظر ر کھتے ہو ئے آ ئین قا نو ن کے مطا بق اس پر فیصلے کر ے گی ا ن خیالا ت کا اظہارانہوں نے پیپلز سیکرٹر یٹ اقبا ل کا لو نی میں پارٹی وفودسے ملاقات کے دورا ن کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجا ب حکو مت بلدیاتی انتخا با ت سے خوفزد ہ ہو نے کی بجا ئے ا س کے شیڈو ل کا اعلا ن کر ے پاکستان پیپلزپارٹی کسی صور ت میدا ن خا لی نہیں چھوڑے گی حیرت انگیز کامیابیاں حاصل کر ے گی ۔