پروفیسر ڈاکٹر شمشاد احمد کو فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز کا ڈین مقرر

 پروفیسر ڈاکٹر شمشاد احمد کو فیکلٹی آف  آرٹس اینڈ ہیومینٹیز کا ڈین مقرر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) گورنر پنجاب نے یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس کے پروفیسر، پروفیسر ڈاکٹر شمشاد احمد کو فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز کا ڈین مقرر کر دیا ہے ۔

اس ضمن میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا کیا گیا ہے ۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے پروفیسر ڈاکٹر شمشاد احمد کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے ان کی علمی، تحقیقی اور انتظامی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ وائس چانسلر نے نو منتخب ڈین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں سے فیکلٹی کی تعلیمی ترقی اور یونیورسٹی کے مجموعی علمی و انتظامی اہداف کے حصول میں مؤثر کردار ادا کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں