خاتون چارکمسن بچوں سمیت پر اسرار طور پر غائب

خاتون چارکمسن بچوں سمیت پر اسرار طور پر غائب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بہن سے ملاقات کیلئے گھر سے نکلنے والی خاتون چارکمسن بچوں سمیت پر اسرار طور پر غائب ہو گئی بتایا جاتا ہے کہ۔۔۔۔

 چبہ پرانا کی رہائشی 35سالہ ناصرہ بی بی اپنے کمسن بچوں فیضان علی، عدنان، محمد ہادی اور اذان کے ہمراہ اپنی بہن سے ملنے پنڈادادن خان جا رہی تھی کہ پھلروان کے قریب وہ اچانک غاب ہو گئی،خاتون کے شوہر عمران نے پولیس کو اطلاع کرتے ہوئے اپنی بیوی اور بچوں کے اغواء کا شبہ ظاہر کیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں