گل بانو ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام 300 ویل چیئرزتقسیم

گل بانو ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام 300 ویل چیئرزتقسیم

گل بانو ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام 300 ویل چیئرزتقسیم اب تک 250 ویل چیئرز مختلف علاقوں میں مستحق افراد تک پہنچائی جا چکی ہیں

میانوالی (نامہ نگار)گل بانو ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ پاکستان کے زیرِ اہتمام 300 ویل چیئرز اور دیگر معذوری آلات کی تقسیم کر دی گئی یاد رہے یہ کمرمشانی ضلع میانوالی کی واحد لوکل پاکستان کی رجسٹرڈ فاؤنڈیشن ہے ۔جس کی ٹیم ہر قسم مذہبی سیاسی لسانی تقسیم سے بالاتر ہوکر انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے ۔گل بانو ویلفیئر فاؤنڈیشن نے گزشتہ پانچ ماہ کے دوران ضلع میانوالی کے مختلف علاقوں میں 250 ویل چیئرز تقسیم کر دی ہیں، جبکہ یہ سلسلہ بدستور جاری ہے یہ اقدام فاؤنڈیشن کے خصوصی منصوبے \"نورِ حیات\" کے تحت انجام دیا جا رہا ہے ، جس کا مقصد معذور افراد، بالخصوص خصوصی بچوں اور بچیوں کی ضروریات کو پورا کرنا ہے ۔ اس پروگرام کے تحت ویل چیئرز، واش روم چیئرز، سی پی اسٹینڈز، سی پی واکرز اور دیگر معاون آلات مستحق افراد میں تقسیم کیے جا رہے ہیں تاکہ انہیں بہتر اور باوقار زندگی گزارنے میں مدد مل سکے ۔گل بانو ویلفیئر فاؤنڈیشن کا عزم ہے کہ ضلع میانوالی میں کوئی بھی ایسا معذور فرد محروم نہ رہے جسے کسی معاون آلے کی ضرورت ہو۔ اسی مقصد کے تحت فاؤنڈیشن مسلسل خدمات سرانجام دے رہی ہے اور اب تک 250 ویل چیئرز مختلف علاقوں میں مستحق افراد تک پہنچائی جا چکی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں