علماء اتحاد بین المسلمین کمیٹی کا وفدآج سرگودھا کا دورہ کرے گا

علماء اتحاد بین المسلمین کمیٹی کا وفدآج سرگودھا کا دورہ کرے گا

علماء اتحاد بین المسلمین کمیٹی کا وفدآج سرگودھا کا دورہ کرے گا امن کمیٹیوں کے اراکین، مذہبی رہنماؤں اور انتظامی حکام سے ملاقاتیں کرے گا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) صوبائی خطیب پنجاب و چیئرمین علماء اتحاد بین المسلمین کمیٹی اوقاف و مذہبی امور پنجاب مولانا مختار احمد ندیم کی قیادت میں علماء اتحاد بین المسلمین کمیٹی کا اعلیٰ سطحی وفدآج (2 جون) سرگودھا کا دورہ کرے گا۔ وفد ڈویژن اور ضلع سرگودھا کے جید علماء کرام، ضلعی و ڈویژنل امن کمیٹیوں کے اراکین، مذہبی رہنماؤں اور متعلقہ انتظامی حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔ ملاقاتوں میں محرم الحرام کے دوران امن و امان، بین المسالک ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور اتحادِ امت کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وفد مختلف مکاتبِ فکر کے علماء کرام سے مشاورت کرتے ہوئے محرم الحرام کے دوران مذہبی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر بھی غور کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں