ٹوٹی سڑکیں، بنیادی سہولیات کا فقدان مکینوں کا مقدر بن گیا

 ٹوٹی سڑکیں، بنیادی سہولیات کا فقدان مکینوں کا مقدر بن گیا

ٹوٹی سڑکیں، بنیادی سہولیات کا فقدان مکینوں کا مقدر بن گیا لاکھوں روپے کی گرانٹ منظور ہوئی مگر کہیں بھی اس کا استعمال نظر نہیں آتا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مسائل در مسائل کا شکار شہر کا گنجان علاقہ گل والا کسی مسیحا کی منتظر ہے سٹریٹ لائٹ نا پید، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، بنیادی سہولیات کا فقدان مکینوں کا مقدر بن گیا ہے ، محمد جہانگیر، محمد عرفان گوندل،منظر عباس،عمران بھٹی ودیگر مکینوں نے دنیا نیوز سے گفتگو کے دوران بتایا کہ علاقہ کی گلیوں میں سٹریٹ لائٹس ،گلیوں کی تعمیر کیلئے لاکھوں روپے کی گرانٹ سابقہ ادوار میں منظور ہوئی مگر اسکے باوجود کہیں بھی اس کا استعمال نظر نہیں آتا۔ کچھ عرصہ قبل گلیوں کو اکھاڑپچھاڑ کر کے علاقہ میں مزید گندگی بڑھا دی گئی ہے ، مین سڑک کے فنڈز بھی دیگر منصوبوں میں استعمال کر لئے گئے جسکی وجہ سے علاقہ مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے علاقہ مکینوں نے اس ابتر صورتحال کا ذمہ دار سیاسی نمائندوں اور افسران کو قرار دیا، انہوں نے کمشنر و ڈی سی سرگودھا کو علاقہ کے مسائل فوری حل کرنے کی اپیل کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں