منشیات فروشی میں ملوث 166ملزمان کو گرفتار
منشیات فروشی میں ملوث 166ملزمان کو گرفتار آپریشنزمزید تیز کیا جائیگا تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے،ڈی پی او
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کی ہدایت پر پولیس نے ماہِ مئی کے دوران جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں، سرگودھا پولیس نے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 166 ملزمان کو گرفتار کیا۔ جن کے قبضہ سے 4 کلو سے زائد آئس، 32 کلو سے زائد چرس، 1 کلو سے زائد ہیروئن، 5 ہزار لیٹر سے زائد شراب،جبکہ غیر قانونی اسلحہ کے خلاف چلائی گئی مہم میں 133 افراد کو سلاخوں کے پیچھے بھیجا گیا۔ جس میں 6 کلاشنکوف، 7 رائفلیں، 22 بندوقیں، 107 پسٹل اور 3 سو سے زائد گولیاں/کارتوس برآمد کی گئیں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کا کہنا ہے کہ ضلع کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے آپریشنز کا یہ سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔