22 علماء و ذاکرین پر پابندی کی تجاویز حکام کو ارسال

22 علماء و ذاکرین پر پابندی کی تجاویز حکام کو ارسال

22 علماء و ذاکرین پر پابندی کی تجاویز حکام کو ارسالیہ اقدام محرم کے پیش نظر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے اٹھایا جا رہا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلعی حکومت کی جانب سے مختلف اضلاع کے 48علماء کرام اور ذاکرین کے سرگودھا میں داخلہ اور 22علماء کرام و ذاکرین کے تقاریر کرنے پر پابندی کے حوالے سے ابتدائی تجاویز صوبائی حکام کو ارسال کر دیں، اس حوالے سے ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی کے اہم اجلاس میں پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کی سفارشارت پر غور کے بعد متفقہ طور پر تجاویز مرتب کی گئی ہیں ذرائع کے مطابق فہرست میں شامل علماء کرام اور ذاکرین جو کہ جھنگ، فیصل آباد سمیت دیگر اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں کے سرگودھا کی حدود میں دو ماہ کیلئے داخلہ پر پابندی عائد کئے جانے کا امکان ہے ، اسی طرح 22علماء کرام و ذاکرین جن کا تعلق ضلع سرگودھا اور بیرونی اضلاع سے بھی ہے کے اجتماعات میں شرکت اور تقاریر کرنے پر پابندی متوقع ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے اٹھایا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں