سنگین وارداتوں میں ملوث 33 ملزمان کو گرفتارکر لیا
سنگین وارداتوں میں ملوث 33 ملزمان کو گرفتارکر لیاملزمان کے قبضے سے 70 لاکھ 40 ہزار ر سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مئی کے دوران پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنگین وارداتوں میں ملوث 15 خطرناک کریمنل گینگز کو گرفتارکر کے 33 ملزمان کو گرفتارکر لیا ان ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 70 لاکھ 40 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا ہے ، اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ سرگودھا پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہما وقت الرٹ ہے جرائم پیشہ عناصر خصوصا چوری ڈکیتی اور نقب زنی میں ملوث گینگز کے خلاف زیرو ٹالسٹ پالیسی اپنائی گئی ہے تاکہ متاثرہ شہریوں کی دادرسی کو یقینی بنایا جائے ۔