ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر اڑھائی لاکھ روپے چھین لئے
ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر اڑھائی لاکھ روپے چھین لئے سکول سے چور لاکھوں روپے کے کمپیوٹر، پنکھے ،کراکری و دیگر اشیالے گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران 109جنوبی کے قریب چار نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر محمد الیاس سے اڑھائی لاکھ روپے چھین لئے جبکہ 71شمالی میں ملک محمد اصغر کے پرائیویٹ سکول سے نامعلوم چور لاکھوں روپے کا سامان جس میں کمپیوٹر، پنکھے ،کراکری و دیگر اشیاء شامل ہیں اڑا لے گئے ،اشرف کالونی کے عمران شوکت،ریمونٹ ڈپو کے صابر حسین ،عاقل شاہ کی نورین اختر،بلاک نمبر1سلانوالی کے محمد عرفان کے گھروں سے لاکھوں روپے کا قیمتی سامان،نقدی وغیرہ ،67شمالی کے عاصم اقبال کی فیکٹری سے ایک لاکھ روپے مالت کے سوبین کے گٹو چوری کر لئے گئے ،حویلی میاں شیر کی رہائشی زنیرہ مختار کو دوران سفر نامعلوم خواتین نے ایک لاکھ روپے مالیت کی طلائی چین سے محروم کر دیا،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔