عیسیٰ خیل میں ‘کھیلتا پنجاب’ انٹر کلب فٹبال چیمپئن شپ کا انعقاد
میانوالی (نامہ نگار)محکمہ سپور ٹس کے زیر اہتمام تحصیل عیسیٰ خیل میں ‘کھیلتا پنجاب’ انٹر کلب فٹبال چیمپئن شپ کا انعقاد۔ مارننگ اسٹار عیسیٰ خیل فاتح، عیسیٰ خیل فٹبال کلب کو فائنل میں 0-1 سے شکست۔۔۔۔
تحصیل اسپورٹس آفیسر محمد شعیب کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت، تقریب تقسیمِ انعامات اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ میانوالی کے زیر اہتمام سالانہ کھیلتا پنجاب اسپورٹس کیلنڈر کے تحت تحصیل عیسیٰ خیل انٹر کلب فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل میچ جو کہ اکڑانوالہ فٹبال گراؤنڈ کمر مشانی میں منعقدہواجو مارننگ اسٹار عیسیٰ خیل نے جیت لیا۔ 22 مئی سے شروع ہونے والے اس شاندار ٹورنامنٹ میں تحصیل عیسیٰ خیل کی مجموعی طور پر 6 ٹیموں نے حصہ لیا اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔گزشتہ روز اکڑانوالہ فٹبال گراؤنڈ کمر مشانی میں کھیلے گئے فائنل میچ میں مارننگ اسٹار عیسیٰ خیل اور عیسیٰ خیل فٹبال کلب (FC) کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں نے دباؤ برقرار رکھا، تاہم مارننگ اسٹار نے صفر کے مقابلے میں ایک (0-1) گول سے میچ جیت کر چیمپئن شپ کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔