بغیر فیس شہری اپنی شکایات محتسب پنجاب میں جمع کرا سکتے ہیں

بغیر فیس شہری اپنی شکایات محتسب پنجاب میں جمع کرا سکتے ہیں

بغیر فیس شہری اپنی شکایات محتسب پنجاب میں جمع کرا سکتے ہیںشکایایت کے ازالے اور دیگر مسائل کے حل کیلئے ادارہ اقدامات کر رہا ہے الیاس گل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) عوامی آگاہی اور شہری حقوق کے فروغ کے سلسلے میں ایف ایم 101 ریڈیو پاکستان سرگودھا کے مقبول پروگرام میں محمد الیاس گِل، ایڈوائزر محتسب پنجاب، ریجنل آفس سرگودھا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کی میزبانی معروف براڈکاسٹر سبطین بلوچ نے کی۔گفتگو کے دوران محمد الیاس گِل نے محتسب پنجاب کے ادارے کے قیام، دائر اختیار، عوامی خدمات اور شکایات کے مؤثر ازالے کے نظام پر تفصیلی روشنی ڈالی۔محمد الیاس گِل نے واضح کیا کہ شہری بغیر کسی فیس کے اپنی شکایات محتسب پنجاب کے دفاتر یا آن لائن نظام کے ذریعے درج کروا سکتے ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ادارہ ہر ممکن اقدامات کرتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں