شہر کی خوبصورتی کے منصوبہ کی تعمیر کو جلد ازجلد مکمل کیا جا ئے ، ڈپٹی کمشنر
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی زیر صدارت اہم اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان، سی اوضلع کو نسل مبشر کلیم گل، ایم او آئی اینڈ ایس راشد منہاس،اسسٹنٹ پروجیکٹ ڈائر یکٹر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام سید سجاول شاہ کے علاوہ محکمہ ریونیو اور پلس پروجیکٹ کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں زیر تعمیربیو ٹیفکیشن پروجیکٹ، پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام، ترقیاتی منصوبوں اور پلس پروجیکٹ پر کا م کی رفتارکا تفصیلی جائزہ لیا۔انھوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہر کی خوبصورتی کے منصوبہ پر کا م کی رفتار کومزید سپیڈ اپ کرکے اربن کوریڈور کی تعمیر کو جلد ازجلد مکمل کیا جا ئے ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو اپناکھیت اپنا روزگار پروگرام، پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور پلس پروجیکٹ منصوبہ کی پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پلس پروجیکٹ کے امور کو سپیڈ اپ کر کے ترجیحی بنیادوں پرنمٹایاجائے ۔